جیسنڈا آرڈرن کا وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا، وہ 7 فروری تک اپنے فرائص سرانجام دیتی رہیں گی۔

جیسنڈا آرڈرن نے وزارت عظمیٰ سے دستبردای کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کے لیے کام کرتی رہوں گی لیکن اب میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے وزارت عظمیٰ سے دستبرداری کے بعد اپنی بیٹی کو وقت دینا کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی اپنے منگیتر کلارک سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ میری فیملی ہی ہے جس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میری بیٹی کا اسکول شروع ہونے والا ہے، اور اب میں اس کے ساتھ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں