دماغ توانا رکھنے کے درجنوں آسان طریقے یہ ہیں!

عمر کے ساتھ ساتھ دماغی اور نفسیاتی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ اس طرح اکتسابی قوت بھی کمزور پڑتی ہے۔ لیکن بعض چھوٹی چھوٹی عادات اپنا کر دماغ کو طویل عرصے تک توانا رکھا جاسکتا ہے۔

نیوروسائنس کے ماہرین، نفسیاتی معالجین اور ڈاکٹروں نے اپنے تجربات کی روشنی میں بعض چھوٹی عادات اور مشاغل بتائے ہیں جنہیں اپنا کر عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کے انحطاط کو کم کیا جاسکتا ہے اور اگر اس کی مستقل عادت اپنالی جائے تو دیر تک دماغ کو تندرست رکھنا ممکن ہوجائے گا۔

برطانیہ میں الزائیمر تحقیق سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ دوستوں کوفون کیجیے، خواہ وہ آپ کو فون کریں یا نہیں، اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دوسری جانب فارغ وقت میں لفظی معمے (ورڈ پزل) حل کیجیے یا اگر زیادہ وقت ہو تو شطرنج آزمائیں کیونکہ اس سے دماغی صلاحیت بیدار ہوتی ہیں۔

اگر گھر سے باہر جارہے ہیں تو پیدل چلیے، ورنہ ایک اسٹاپ پہلے اتر کر گھر پیدل پہنچیں۔ باغبانی کیجیے اور گھر کی صفائی ستھرائی میں دلچسپی بڑھائیے۔ اگر مصوری، ڈرائنگ اور دیگر مشاغل میں دلچسپی لیتے ہیں تو انہیں اپنائیں اور کتب بینی کو بھی وقت دیجیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں