74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن، دہلی کے کرتویہ پتھ پر عظیم الشان پریڈ، فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کا بہترین مظاہرہ

ملک آج اپنا 74واں یومِ جمہوریہ منارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی ددہلی میں کرتویہ پتھ سے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ملک کی قیادت کی۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے دوران ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی گوناگونیت، خود انحصاری کے اقدامات، خواتین کو بااختیار بنانے اور ایک نئے بھارت کے اُبھرنے کی نمائش کی گئی۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ صبح ساڑھے 10 بجے وِجے چوک سے شروع ہوئی، جو لال قلعہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ پریڈ کی یہ تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوئی۔ انھوں نے یہاں گل دائرہ نذر کرکے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے میں ملک کی قیادت کی۔

وزیر اعظم اور دیگرشخصیتیں پریڈ دیکھنے کےلئے کرتویہ پتھ پر سلامی اسٹیج پر موجود تھیں۔ قومی پرچم لہرائے جانے کے بعد قومی ترانہ گایا گیا، جس کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اِس مرتبہ 21 توپوں کی سلامی 105 MM انڈین فیلڈ توپوں سے دی گئی۔ اِس سےپہلے یہ سلامی 25 پاونڈر توپوں سے دی جاتی تھی۔ اِس تبدیلی سے دفاع کے شعبے میں خود کفالت کی عکاسی ہوتی ہے۔

105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار ہیلی کاپٹر،کرتویہ پتھ پر موجود ناظرین تک پھولوں کی پتیاں برسائیں گئی۔ پریڈ کا آغازصدر جمہوریہ کے سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ اِس پریڈ کی کمان، پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے کی۔

ایسا پہلی بارہے کہ مصر کا فوجی دستہ یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ دستہ 144 فوجیوں پر مشتمل ہے، جس کی قیادت کرنل محمود محمد عبدالفتاح الخراسوی کررہے ہیں۔ مارچ کرنے والے 8 دستے نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیا، جن میں ہندوستانی فوج کے 6، فضائیہ کا ایک اور بحریہ کا ایک دستہ شامل ہے۔

پریڈ کے دوران ارجن ٹینک، ناگ میزائل نظام، K9 Vijr-Howitzer توپ اور آکاش ہتھیار نظام جیسے، ملک میں تیارکئے گئے سامان کی نمائش کی گئی۔ 9 رفال جنگی طیاروں سمیت 45 طیارے، کرتویہ پتھ پرفلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ بہت سے پرانی طرز کے اور جدید طیارے نیز ہیلی کاپٹرس،فلائی پاسٹ میں حصہ لیا، جن میں SU-30, SU30 MKIJaguar, C-130, C-17, Dornier, LCH Prachand, Apache اور سارنگ شامل ہیں۔

فضائیہ کا مارچ کرنے والا دستہ چار افسران اور 144 فضائی جنگجووں پر مشتمل ہے۔ اِس دستے کی قیادت خاتون افسر اسکواڈرن لیڈر سِندھو ریڈی نے کی۔ بحریہ کا دستہ 144 نوجوان کَشتی رانوں پر مشتمل ہے، جس کی قیادت خاتون افسر لیفٹیننٹ کمانڈر دِشا اَمرت نے کی۔ ایساپہلی بار ہے کہ مارچ کرنے والا دستہ 3 خواتین اور 6 اَگنی ویروں پر مشتمل ہے۔

ساحلی گارڈ، مرکزی ریزرو پولیس فورس، ریلوے پروٹیکشن فورس، دلّی پولیس، NCC اور NSS کے مارچ کرنے والے دستے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ ایسا بھی پہلی بار ہے کہ BSF کی خاتون اونٹ سوار پریڈ میں، خواتینکو بااختیار بنائے جانے کی نمائندگی کی گئی۔

17 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی 23 جھانکیاں، مختلف وزارتوں اور محکموں کی 6 جھانکیاں یومِ جمہوریہ کیپریڈ میں شریک ہوئیں۔ ان جھانکیوں نے ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت، سماجی واقتصادی ترقی، ناری شکتی اور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ملک بھر سےمنتخب کئے گئے 479 فنکار، وَندے بھارت رقص مقابلے کے ذریعے پریڈ کی نیرنگی میں اضافہ کیا۔ ثقافت کی اِس شاندار تقریب کا موضوع ناری شکتی رہی، جس میں 326 خاتونرقاص حصہ لیا۔ پریڈ کی ایک خاص بات سنسنی خیز موٹر سائیکل سوار تھے۔ ان جوانوں نےموٹر سائیکل پر حیرت انگیز کرتویہ دکھائے، جس میں یوگاسن بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں