سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ احتجاج کے لیے واپس آئیں گے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ممکنہ گرفتاری کن الزامات کے تحت ہوگی۔
واضح رہے کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کا دفتر 2016 کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے فلم اسٹار اسٹورمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔