ایک عمر رسیدہ جوڑے نے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کا بیٹا ایک سال میں اگرانہیں پوتے یا پوتی کی نوید نہیں سناتا تو وہ پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے۔
سنجیو اور ان کی اہلیہ سدھانا پرساد کے مطابق وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی بیٹے پر خرچ کر کر کے تھک چکے ہیں۔ ان کے بقول انہوں نے قرضے لے کر اپنے بیٹے کی تعلیم مکمل کرائی، اسے امریکہ سے پائلٹ کا کورس کرایا اور اس کی شاہانہ انداز میں شادی کرائی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کا بیٹا اس کی ادائیگی کرے۔
دہرہ دون کی ایک عدالت میں سنجیو اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے بیٹےاور بہو کے خلاف درخواست دائر کی۔ ان کا مؤقف ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کو چھ برس بیت گئے ہیں لیکن انہوں نے اب تک بچہ پیدا کرنے کا نہیں سوچا۔