مغربی خطرے کے باعث یوکرین کے خلاف کارروائی ناگزیر تھی: پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر لڑائی تھوپنے کےاپنے اقدام کا جواز پیش کیا ۔ تاہم انہوں نے نہ تو محدود فتح کی بات کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ تنازع کس سمت جار رہا ہے۔

روسی سربراہ نے پیر کے دن ماسکو کےریڈ اسکوائر پر ‘وکٹری ڈے ‘پریڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فوجیوں نے مارچ پاسٹ کیا، فوجی سازو سامان کی نمائش کی گئی جب کہ براس بینڈ نے 1945ء میں سویت یونین کی جانب سے نازی جرمنی کو شکست دینے کے حوالے سے فتح کا دن منایا۔

اپنے خطاب میں پوٹن نے کوئی نیا لائحہ عمل پیش نہیں کیا کہ لڑائی بند کرنے سے متعلق ان کی سوچ کیا ہے۔ اس کے برعکس انھوں نے انہی الزامات کو دہرایا کہ یوکرین روس کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ جب کہ یوکرین کے مقابلے میں روسی فوج جوہری طاقت کی مالک ہے اور اسلحے اور تعداد کے اعتبار سے روس یوکرین کی افواج سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں