حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وزیراعلیٰ کا جنم دن ریاست بھر میں منایا جارہا ہے۔سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی یوگی ادتیہ ناتھ کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
وہیں مرادآباد کے مدرسہ الجامعۃ صابرہ للبنات میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر مدرسہ کی طالبات نے کیک کاٹا۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو کو وائرل کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجابی طالبات کی جانب سے کیک کاٹا جارہا ہے، کیک پر یوگی ادتیہ ناتھ لکھا ہوا ہے۔
مدرسہ کے ذمہ دار مولانا امیر اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ ہمارے صوبہ کے سربراہ ہیں، اس لئے ہمیں ان کا جنم دن منانا چاہئے۔ اس طرح کے پروگرام سے ملک میں امن و بھائی چارگی کا پیغام جائے گا۔ اس موقع پر یوگی کی عمر درازی اور اقتدار کی برقراری کےلئے دعا کی گئی۔
یوگی ادتیہ ناتھ 5 جون 1972 کو اترکھنڈ میں پیدا ہوئے تھے، وہ اب 51 برس کے ہوگئے۔
