حیدرآباد (دکن فائلز) سی بی آئی نے اوڈیشہ میں بالاسور ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے ڈویژن کے ذرائع نے بتایاہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کی دس رکنی ٹیم نے جائے حادثے کا دورہ کیا۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے، جو بحالی کے کام کاج کی نگرانی کیلئے باہاناگا میں ہیں نے بتایاکہ سی بی آئی ٹرین حادثے کے حالات کی تحقیقات کرے گی اور اِس کیلئے ذمہ دار افراد سے تفتیش کرے گی۔
ریلوے کے سیفٹی کمشنر سیلیش کمار پاٹھک نے الگ الگ طور پر ٹرین حادثے کی وجہ کی جانچ شروع کردی ہے، اس کے علاوہ بالاسور حکومت ریلوے پولیس نے بھی اِس حادثے کے سلسلے میں تعزیرات ہند اور ریلوے قانون کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
اِس دوران آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سی پی آر او بسواجیت ساہو نے بتایاکہ حادثے کے راستے پر ٹرین خدمات کو معمول کے حساب سے بحال کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments