حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک سے عازمین براہ راست مدینہ منورہ بھی پہنچ رہے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کل بدھ تک 434،980 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجدِ نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین میں انڈونیشیا کے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ 89،876 انڈونیشی عازمین، ہندوستان کے 44،173 ، پاکستان کے 42،838 ، الجزائر کے 28،738 اور ایران سے 26،695 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔