امریکی شہری نے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مار دی

امریکہ کی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی ماہ سے یہ واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم چیڈ ڈورمین کے خلاف مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ مرنے والے بچوں کی عمر 3 ،4 اور 7 سال تھی۔ ملزم کے ایک بچے نے پڑوس کے گھر میں بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ملزم اسے ڈھونڈ کر لایا اور لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دی۔

فائرنگ سے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ باپ اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جہاں حکام کے سامنے اس نے اعتراف کیا کہ بچوں کو صحن میں کھڑا کر کے ان پر فائرنگ کی۔تاہم قتل کے پیچھے اصلی وجہ کا ابھی فی الحال پتہ نہ چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں