صرف ایک دن باقی، ملک میں شریعت کی حفاظت ملت کے ہر فرد کی عظیم ذمہ داری، علمائے کرام نے بڑی تعداد میں لا کمیشن کو رائے بھیجنے کی دردمندانہ اپیل کی

شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے۔لاء کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک کے شہریوں سے یکساں سیول کوڈ سے متعلق رائے طلب کی ہے۔ لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ رائے روانہ کرنے کےلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے۔ اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے۔

ملک کے جید علمائے کرام، مسلم رہنما و سماجی کارکنان نے ملت کے ہر فرد سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یو سی سی کے خلاف اپنی رائے لا کمیشن کو روانہ کرے تاکہ ملک میں شرعی قوانین کی حفاظت ہوسکے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے جو QR کوڈ اور لنک دیا گیا ہے اسے بڑی تعداد میں اپنے رشتہ داروں اور دوست و احباب کے ساتھ شیئر کریں۔
واضح رہے کہ لاء کمیشن آف انڈیا کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے صرف ایک دن ہی باقی رہ گیا ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ شرعیت کی حفاظت کےلئے ان کے بس میں جو ہوسکتا ہے کریں باقی اللہ مالک ہے۔
اس سلسلہ میں دعاؤں کے اہتمام کی بھی اپیل کی گئی۔
https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB

(اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں)

اپنا تبصرہ بھیجیں