وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی سنیما میں اداکارہ وحیدہ رحمان کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

وحیدہ رحمان نے گائیڈ، پیاسا، صاحب بیوبی اور غلام، دہلی 6، کاغذ کے پھول کے علاوہ دیگر متعدد کامیاب فلموں میں اپنا یادگار کردار ادا کیا۔ وحیدہ رحمان کا فلمی کیریئر تقریباً سات دہائیوں پر محیط ہے۔ انہیں ہندوستانی فلمی دنیا میں کافی اہمیت حاصل ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ کرکے تجربہ کار اداکارہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں کہ وحیدہ رحمٰن جی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اس سال باوقار دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا “پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈز حاصل کرنے والی، وحیدہ جی نے ایک ہندوستانی خاتون کی لگن، طاقت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جو اپنی محنت سے پیشہ ورانہ سطح پر بھی بلندیوں تک پہنچ سکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پارلیمنٹ کے ذریعہ تاریخی ناری شکتی وندن ایکٹ پاس کیا گیا ہے، انہیں اس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جانا ہندوستانی سنیما کی سرکردہ خواتین میں سے ایک کے لئے حقیقی اعزاز ہے اور جنہوں نے فلموں کے بعد اپنی زندگی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں