(ایجنسیز) نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں 8سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔ نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا اور عدالتی فیصلے میں سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔
عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔ گزشتہ سال ستمبر میں 17سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ بعدازاں 12 جنوری 2023کو لیمی چین کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔