سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر برہنہ گھومتا رہا، مریض حیران رہ گئے، واقعہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری ڈاکٹر بغیر کپڑوں کے اسپتال میں برہنہ گھومتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ڈاکٹر اورنگ آباد میں بڈکن گاؤں کے ایک سرکاری اسپتال میں میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔

جب ڈاکٹر برہنہ حالت میں کوریڈور میں داخل ہوا تو مریض اور ان کے لواحقین حیران رہ گئے اور ڈاکٹر کی حرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کی انتہائی شرمناک حرکت سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

محکمہ صحت نے اس واقعہ کا نوٹ لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دیانند نے کہا کہ ڈاکٹر نروک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے شراب کے نشے میں برہنہ حالت میں ہسپتال پہنچ آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں