خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا سپروائزر معطل، جنسی حملہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روس نے تحقیقات کا حکم دے دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر رونالڈ روس نے سپروائزر کشن کو معطل کر دیا، جس نے حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں ایک خاتون صفائی کارکن کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ کشن کی جانب سے صفائی کا کام کرنے والی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ایک ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد جی ایچ ایم سی کمشنر نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سپروائزر کشن کو معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشن نے اپنے ماتحت کام کرنے والی 14 خواتین کارکنوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔ وہ اپنی حوس کو پورا کرنے کےلئے خواتین کو اجرت کے نام پر ہراساں کررہا تھا۔ وہ اپنے دفتر میں خواتین کو بے حیائی سے چھونے کے مناظر اپنے فون پر ریکارڈ کرتا اور بعد میں ان ویڈیوز کو دکھاکر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا۔

سرکل سپروائزر کشن اپنے ماتحت کام کرنے والی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والی خواتین کو مبینہ طور پر اکثر ہراساں کرتا تھا تاہم خواتین کسی سے شکایت نہیں کرپاتیں۔ آخر کار ایک خاتون نے کشن کی خاتون ورکر کے ساتھ جنسی ہراسانی کی حرکتوں کی ویڈیو بنائی۔ کمشنر رونالڈ روس نے سپروائزر کشن کو معطل کرنے اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں