خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ، پادری کے خلاف مقدمہ درج

(ایجنسیز) اتر پردیش میں غازی آباد کے مراد نگر میں گنگا نہر کے قریب واقع خواتین کے ٹرائل روم سے ایک خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک پادری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اپنے فون پر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھتا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے کپڑے بدلنے کے دوران چھپا کیمرہ دیکھا۔ واقعے کے فورا بعد خاتون نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چند یادو نے بتایا کہ پادری مکیش گوسوامی نے چینجنگ روم میں مبینہ طور پر کیمرا نصب کیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات میں بتایا کہ خفیہ کیمرے کا سی سی ٹی وی ڈسپلے پادری کے فون سے منسلک تھا۔ وہ مفرور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوسوامی کی جائیداد پر بلڈوزر کاروائی کی گئی اور چینجنگ روم جہاں سے کیمرہ ملا اس کمرے کو بھی گرا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں