حیدرآباد (دکن فائلز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر پورے افغانستان میں جشن کا ماحول ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کرکٹ ٹیم کے شاندار مظاہرہ اور سیمی فائنل میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کپتان راشد خان سے ویڈیو کال پر بات کی اور مبارکباد دی۔
https://x.com/i/status/1805529306002559241
طالبان وزیر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کے لاکھوں کرکٹ شائقین کے جذبات سے بھی راشد خان کو واقف کروایا۔