بیرون ملک ٹرسٹ فنڈ میں منجمد افغان مرکزی بینک کے اربوں ڈالرز کے اثاثے جاری کرنے کے لیے امریکا اور طالبان حکام نے ایک دوسرے کو تجاویز پیش کی ہیں جو کہ افغانستان کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کی طرف اشارہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں شامل تین ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے دونوں فریقین کے درمیان اختلافات اپنی جگہ برقرار ہیں، جن میں طالبان کی جانب سے بینک کے اعلیٰ سیاسی تقرریوں کو تبدیل کرنے سے انکار بھی شامل ہے، جن میں سے ایک پر امریکی پابندیاں ہیں جیسا کہ تحریک کے کئی دیگر رہنماؤں پر ہیں۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اقتدار پر قابض ہونے والے طالبان کی مداخلت سے بینک کو دور رکھنے جیسے اقدام سے ادارے میں اعتماد بحال ہوگا۔