سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے حوالے سے امیگریشن انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ہوائی اڈوں پرخصوصی کاونٹرز بھی کھولے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نئے عمرہ سیزن پر زائرین یکم محرم 1444ھ سے سعودی عرب پہنچنے لگیں گے۔
ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر تربیت یافتہ اور تجربہ کار اہلکار اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مشینوں کا بندوبست کردیا گیا۔
محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ عمرہ زائری کی مملکت آمد سے روانگی تک تمام مطلوبہ سہولتیں احسن طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔ انہیں آتے اور جاتے وقت امیگریشن کی کارروائی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments