ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین پر طنز کرتے ہوئے انہیں برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے کی جانے والی مغربی سازش کی متاثرین قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ برطانیہ اور ’خاص طور پر‘ امریکہ نے اپنے میڈیا کو ایران میں خواتین پر حکام کی طرف سے عائد کردہ لباس پر ’حملہ‘ کرنے کے لیے تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’دشمنوں کا مقصد لوگوں میں شک پھیلانا اور ان کے ایمان کو متزلزل کرنا ہے، جو ملک اور اسلامی نظام کو قائم رکھنے کا بنیادی عنصر ہے۔‘
واضح رہے کہ سنہ 1979 کے انقلاب کے بعد لباس کے حوالے سے نافذ کیے گئے ضابطے کے خلاف ایران میں خواتین کئی دہائیوں سے احتجاج کر رہی ہیں۔
12 جولائی کو حجاب اور حیا کے قومی دن کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے سول نافرمانی کی مہم میں خواتین سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments