کمال مولانا مسجد تنازعہ: سپریم کورٹ نے معاملہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ پر چھوڑ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کمال مولا مسجد ۔ بھوج شالہ تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ویڈیوگرافی کی کاپی فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر براہ راست مداخلت سے انکار کر دیا ہے اور یہ معاملہ مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے سپرد کر دیا ہے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کہا کہ ہائی کورٹ تمام اعتراضات، بشمول ویڈیوگرافی سے متعلق اعتراضات، کو مناسب وقت پر سنے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی درخواست کو مسترد نہیں کیا بلکہ حتمی سماعت کے وقت اس پر غور کرنے کی بات کہی تھی۔

مسجد فریق کی جانب سے سینئر وکیل سلمان خورشید نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو اور رنگین تصاویر کے بغیر مکمل اعتراضات پیش کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ عدالت نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ہائی کورٹ ویڈیو دیکھنے کے بعد تمام اعتراضات پر غور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں