حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں امتحانی نتائج کے اعلان کی تاریخ اور وقت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انٹر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج 12 اپریل بروز اتوار صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔
یہ نتائج ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنے جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ سے جاری کریں گے۔ نتائج جاری ہونے کے فوراً بعد طلبا اپنی ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ سرکاری ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے نمبرات چیک کر سکیں گے۔ https://tgbie.cgg.gov.in/
ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ کے درمیان منعقد ہوئے تھے، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 9.9 لاکھ طلبہ شریک ہوئے۔ ان میں:
فرسٹ ایئر کے طلبہ: 4,89,126
سیکنڈ ایئر کے طلبہ: 5,07,949


