گریٹر نوئیڈا میں مسلم جوڑے کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار، مقامی لوگوں نے شرپسند کو اچھا سبق سکھایا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر نوئیڈا میں ایک شخص کو مسلم جوڑے کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہندو شہریوں نے شرپسند شخص کو اس طرح کی حرکت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مسلم جوڑے کے ساتھ کھڑے رہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گور سٹی 2 کے وائٹ آرکڈ مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ملزم مکیش کمار نے ایک مسلم شخص عمران اور اس کی بیوی کو اپنی گاڑی کے قریب کھڑے ہونے پر ٹوکا، جس کے بعد تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر مذہبی بنیادوں پر سوالات کر رہا تھا اور جوڑے کو ہراساں کر رہا تھا۔ واقعے کے بعد عوامی ردعمل سامنے آیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مقامی افراد نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں