حیدرآباد (دکن فائلز) ایک ہندوستانی خاتون، جس نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کے بعد پاکستان میں رہائش اختیار کی، نے واضح کیا ہے کہ وہاں کسی پر اسلام قبول کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔
زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون سرابجیت کور نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی شادی اپنی مرضی سے ہوئی اور انہیں مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ان خبروں کو مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں غیر مسلم خواتین پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزار رہی ہیں اور کسی قسم کی زبردستی یا دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہورہی ہے، جہاں اس موضوع پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔


