حیدرآباد میں ہٹ اینڈ رن کا خوفناک واقعہ: بے رحم کار سوار نے شیخ جیلانی کو 2 کیلومیٹر تک بونٹ پر گھسیٹا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک نہایت خوفناک روڈ ریج واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کار ڈرائیور نے مبینہ طور پر ایک شخص کو اپنی گاڑی کے بونٹ پر تقریباً 2 کلومیٹر تک گھسیٹ دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شہر کے میرپیٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے پہلے ایک بائیک کو ٹکر ماری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ شخص، جس کی شناخت ایس کے جیلانی کے طور پر ہوئی ہے، کار کو روکنے کی کوشش میں بونٹ پر چڑھ گیا، تاہم ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی تیز رفتار سے بھگا دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار اسے گایتری نگر سے ایل بی نگر کی سمت تقریباً 2 کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی۔

واقعے میں متاثرہ شخص اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر انتہائی ہولناک تھا اور راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reels/DX2q2yVT4Jx/

اپنا تبصرہ بھیجیں