ہمایوں کبیر کی ڈبل جیت، تنازعات کے باوجود دو نشستوں پر کامیابی

حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کی سیاست میں ایک دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب متنازع بیانات اور سیاسی تنازعات کے باوجود ہمایوں کبیر نے اپنی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

انہوں نے نوڈا اور ریجی نگر سے انتخابات جیتے، حالانکہ حالیہ مہینوں میں ان کے بیانات اور ایک مبینہ اسٹنگ آپریشن نے سیاسی ماحول کو خاصا گرما دیا تھا۔

واضح رہے کہ ہمایوں کبیر پہلے ترنمول کانگریس سے وابستہ رہے اور 2021 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جبکہ ریاستی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی نئی جماعت قائم کی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ اتحاد کیا، تاہم بابری مسجد سے متعلق متنازع بیان کے بعد یہ اتحاد ختم ہو گیا۔

ترنمول کانگریس نے ہمایوں کبیر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مبینہ مالی معاہدے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق ان تمام تنازعات کے باوجود دو نشستوں پر کامیابی ہمایوں کبیر کی مضبوط مقامی پکڑ اور ووٹر بیس کی نشاندہی کرتی ہے، جو بنگال کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں