آسام میں بی جے پی سے منسوب ڈرامہ میں مسلم خاندان کا گھر بلڈوزر سے گرانے کے شرمناک منظر پر شدید تنقید

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام میں انتخابی مہم کے دوران پیش کیے گئے ایک ڈرامے نے شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں ایک مسلم خاندان کے گھر کو بلڈوزر سے گراتے ہوئے دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اداکار ایک فرضی بلڈوزر کے ذریعے ایک جھونپڑی نما مکان کو گراتے ہیں جبکہ مسلم کرداروں کو بے بس اور روتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ بعض مناظر میں پولیس اہلکاروں کو خاندان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے بھی پیش کیا گیا، جس پر حاضرین ہنستے نظر آئے۔

ناقدین نے اس ڈرامے کو اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور تضحیک آمیز قرار دیا ہے، جبکہ اسے آسام میں جاری “بلڈوزر سیاست” کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ریاست میں این ڈی اے اتحاد نے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی، جس کے بعد اس طرح کے مناظر نے مزید بحث چھیڑ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں