’مسلمان دوسرے درجے کے شہری بننے کے خطرے سے دوچار‘: سابق دہلی ایل جی نجیب جنگ کا انتباہ (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) نجيب جنگ نے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمان ایک ’’انتہائی سنگین بحران‘‘ سے گزر رہے ہیں اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت انگیز تقاریر، مذہبی پولرائزیشن اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتے رویے نے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے۔

نجیب جنگ نے کہا کہ ہندوستان کی شناخت ہمیشہ ایک تکثیری اور سیکولر معاشرے کی رہی ہے، مگر حالیہ برسوں میں فرقہ وارانہ سیاست نے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ملک میں آئینی اقدار اور مساوی شہریت کے اصولوں کو کمزور کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے نفرت انگیز بیانات پر سپریم کورٹ اور دیگر اداروں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ سابق ایل جی کے مطابق، مسلمانوں کو محض مذہبی شناخت کی بنیاد پر شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھنا ملک کے جمہوری ڈھانچے کے لیے خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں