مودی کو نظر انداز کرنے والی خاتون آئی پی ایس افسر پاپیا سلطانہ کون ہیں؟

حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کی خاتون آئی پی ایس افسر پاپیا سلطانہ ایک بار پھر قومی سطح پر خبروں میں آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سُویندو ادھیکاری کی تقریبِ حلف برداری کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے پہنچنے پر پاپیا سلطانہ اپنی نشست سے کھڑی نہیں ہوئیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ بعض صارفین نے اسے پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا جبکہ کئی افراد نے کہا کہ ویڈیو کے مختصر حصے کی بنیاد پر کسی افسر کے بارے میں نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں۔

پاپیا سلطانہ اس وقت مغربی مدناپور کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ اپنی سخت گیر انتظامی کارروائیوں اور متحرک پولیسنگ کے باعث پہلے بھی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے رویہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں