پوکسو کیس میں بندی سنجے کے بیٹے کو بڑا جھٹکا، تلنگانہ ہائی کورٹ نے عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بنڈی سنجے کمار کے بیٹے بندی سائی بھاگیرتھ کو پوکسو کیس میں بڑی قانونی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے ملزم کو عبوری قبل از گرفتاری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت میں ملزم کی جانب سے گرفتاری پر روک لگانے کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

این ٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسی دوران تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اب بھی مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ دوسری طرف مرکزی وزیر بندی سنجے نے اعتراف کیا کہ متاثرہ لڑکی واقعی نابالغ ہے، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس کیس کو لے کر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ بی جے پی حلقوں کی جانب سے اسے سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں