حیدرآباد میں دن دہاڑے خاتون سے بدسلوکی، سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود کے الکاپور ٹاؤن شپ میں ایک خاتون کے ساتھ دن دہاڑے بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 14 مئی دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ایک خاتون اپنے بچے کو گود میں لیے چھتری کے ساتھ پیدل جارہی تھی کہ پیچھے سے آئے ایک کم عمر نوجوان نے اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ نارسنگی پولیس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور علاقہ کے 50 سے 60 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں