عراق کی عدالت عظمیٰ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ عدالت کے پاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ سے متعلق فیصلوں کیلئے آئین کا جائزہ لیں۔
یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی تحلیل کیلئے الصدر گروپ اور دیگر جماعتوں نے عدالت میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔