ریاست بھر میں آج بڑے پیمانہ پر تلنگانہ قومی یکجہتی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے حیدرآباد کے پریڈ گراونڈ میں یوم آزادی حیدرآباد کے سلسلہ میں ایک سال طویل تقاریب کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے باغ عامہ میں تلنگانہ قومی یکججہتی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شہدا کو خراج پیش کیا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔
اس کے علاوہ ریاست بھر میں وزرا، ارکان اسمبلی و دیگر رہنماؤں نے پرچم کشائی انجام دی اور بڑے پیمانہ پر جشن منایا۔
Load/Hide Comments