ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
I’m pleased to announce @BCCI’s first step towards tackling discrimination. We are implementing pay equity policy for our contracted @BCCIWomen cricketers. The match fee for both Men and Women Cricketers will be same as we move into a new era of gender equality in 🇮🇳 Cricket. pic.twitter.com/xJLn1hCAtl
— Jay Shah (@JayShah) October 27, 2022
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔
جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جب کہ ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے مساوی تنخواہ کے حوالے سے اپنی خواتین کرکٹرز سے وعدہ کیا تھا’۔