ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔
اب تک دھماکے میں 53 افراد کے زخمی اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکے کے بعد افراتفرہ مچ گئی اور شہری مدد کو پکارنے لگے۔ فوری طور پر پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے کا عملہ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا۔