تقریبات میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے لوگ نت نئے طریقے، کارڈز اور میسجز کا استعمال کرتے ہیں تاہم ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ پرانے زمانے میں شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے مہمانوں کو کس طرح مدعو کیا جاتا تھا۔انٹرنیٹ پر 1933 میں ہونے والی ایک شادی کا دعوت نامہ بہت وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دور میں دعوت دینے کا انداز تو وہی ہے تاہم طریقہ بہت زیادہ بدل گیا ہے۔
My grandparents’ wedding invitation circa #1933 #Delhi pic.twitter.com/WRcHQQULUX
— Sonya Battla (@SonyaBattla2) December 30, 2022
سوشل میڈیا پر ایک اکاونٹ سے دہلی میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا جس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھی اردو کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔شادی کے دعوت نامے کو ہاتھ سے لکھا گیا ہے جس کا آغاز اللہ اور رسولﷺ کی تعریف سے کیا گیا ہے جس کے بعد سلام کر کے دعوت دی گئی ہے۔دعوت نامے میں شادی اور ولیمے کی تاریخ کو اسلامی انداز میں بھی لکھا گیا ہے، ساتھ ہی وقت کی پابندی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس دعوت نامے میں لکھی اردو اور انداز کی بہت زیادہ تعریف بھی کی جا رہی ہے۔انٹرنیٹ پر اس دعوت نامے کو تقریبا 7 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے اور اسے 9 ہزار لوگوں نے پسند بھی کیا ۔
Wedding Invitation From 1933 Goes Viral