پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان میں افراط زر کی شرح پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوری 2023 میں افراط زر کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ء میں افراط زر 27.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح دہائیوں بعد بلند ترین سطح 27.55 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ ماہ 24.5 فیصد تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں