متحدہ عرب امارات؛ رمضان اور شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر

متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے بتایا کہ مملکت میں روزہ ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔ مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جب کہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حکام کا اجلاس 21 مارچ کی شام کو بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں