اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار سے زائد افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ عرب میڈیا کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ پڑھنے والوں میں فلسطین اور دیگر ممالک سے زائرین شامل تھے۔

اسرائیلی قید میں شہید فلسطینی خضر عدنان اور نابلس شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر خواتین نے مسجد اقصٰی میں آنے والے نمازیوں میں روایتی فلسطینی حلوہ تقسیم کیا۔

بیت المقدس میں نماز جمعہ کے موقع پر روح پرور منظر دیکھے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں