وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئےبھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 71 ہزار تقرر نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر میں 45مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ روزگار میلہ سرکار کی طرف سے نوجوانوں کو بااختیاربنانے اور انھیں قومی ترقی میں شراکت دار بنانے کی ایک پہل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسطرح کا روزگار میلہ نوجوانوں کے تئیں سرکار کے عہد کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ انھوں نےکہا کہ پچھلے نو برس کے دوران سرکار نے بھرتی عمل کو صاف و شفاف بنانے پر اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ یہ بھرتیاں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار دونوں سطحوں پر مختلف محکموں میں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب کئے گئے نئے بھرتی کئے گئےافراد مختلف عہدوں پر فائز ہوں گے، جیسے گرامین ڈاک سیوک، کمرشیل کَم ٹکٹ کلرک ،جونیئر کلرک کَم ٹائپسٹ ، جونیئر اکاونٹس کلرک، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، ٹیکس اسسٹنٹس انسپکٹرس ، نرسنگ آفیسرز ، پرنسپل اوراسسٹنٹ پروفیسر وغیرہ ۔
روزگار میلہ ، وزیراعظم کے اِس عزم کی تکمیل کی جانب بھی ایکاہم قدم ہے کہ سب سے زیادہ ترجیح روزگار پیدا کرنے کو دی جائے۔ توقع ہے کہ یہروزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کے مزید موقعوں کو فروغ دینے کی ایک کارروائی بنے گااور نوجوانوں کو باختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کرنے کیلئے بامعنی مواقع مہیاکرے گا۔ نئے بھرتی ہوئے افراد کو کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود اپنی تربیت کرنےکا بھی موقع ملے گا ، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں سبھی نئی تقرریوں کیلئے ایک آن لائن اوریئنٹیشن کورس ہے۔


