بابری مسجد مقدمہ میں مسلم فریق کے وکیل جناب ظفریاب جیلانی کا انتقال پرملال (نماز جنازہ و تدفین کی تفصیلات)

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف ایڈوکیٹ جناب ظفریاب جیلانی نے لکھنوں کے نشاد اسپال میں آْج صبح تقریباً 11 بجکر 50 منٹ پر آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر ہے۔
ظفریاب جیلانی نے آج 73 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ وہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق آج شب بعد نمازعشاء عیش باغ واقع قبرستان میں ہوگی۔

نماز جنازہ بعد نماز عشاء ندوۃالعلماء، لکھنؤ میں اور دوسری نماز جنازہ عیش باغ، لکھنؤ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین: عیش باغ لکھنؤ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

ظفریاب جیلانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری بھی تھے۔ بابری مسجد مقدمہ میں مسلم فریق کے وکیل کی حیثیت سے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ اتر پردیش کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بھی رہ چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں