دہلی میٹرو پولیس نے ریل میں سرعام فحش حرکت کرنے والے شخص کی تصویر جاری کی

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی پولیس نے میٹرو کوچ میں سرعام مشت زنی کرنے والے ایک شخص کی تصویر جاری کی ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ میٹرو ڈی سی پی نے منگل کو پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس شخص کی تفصیلات فراہم کرنے والے فرد کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے اس سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
میٹرو ڈی سی پی نے ٹویٹ کیاکہ ’یہ شخص دہلی میٹرو میں ناشائستہ حرکت کر رہا تھا، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں کچھ معلومات ہوں تو براہ کرم اے ایچ او آئی جی آئی اے میٹرو کو فون نمبر 8750871326 یا 1511 (کنٹرول روم) یا 112 (پولیس ہیلپ لائن) پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
میٹرو میں سرعام ناشائستہ حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس ویڈیو میں اس شخص کو دہلی میٹرو میں سرعام لوگوں کے سامنے اپنے فون میں کچھ دیکھ رہا ہے اور مشت زنی کر رہا ہے۔ ویڈیو میں یہ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کے قریب بیٹھے افراد اس کی حرکت دیکھ کر وہاں سے اٹھ کر دوسری جگہ چلے جاتے ہیں۔
پولیس نے سوموٹو کیس درج کرلیا۔ اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 294 (فحش حرکتیں) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سواتی مالیوال نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، “ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دہلی میٹرو میں بے شرمی سے مشت زنی کرتا ہے۔ یہ بہت ہی ناگوار اور تکلیف دہ ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا جانا چاہیے اور اس معاملے میں سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں