نوٹ بندی پارٹ2: دو ہزار روپئے کے نوٹ کو مارکٹ سے ہٹالیا جائے گا، 30 ستمبر سے قبل نوٹ بدل لینے کی اپیل: آر بی آئی کا تازہ اعلامیہ

حیدرآباد : (دکن فائلز) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو 2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہیں گے۔ آر بی آئی نے کہا کہ تمام 2000 روپے کے کرنسی نوٹس کو 30 ستمبر 2023 سے قبل تبدیل کرنا ضروری ہوگا۔
آر بی آئی نے بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری اثر کے ساتھ 2000 روپے مالیت کے نوٹ کو جاری کرنا بند کردیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے نوٹ کا چلن روک دیا ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر تک 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے اور تبدیل کرنے کی اجازت دیں۔ لوگ 23 مئی سے نوٹ بدلنے کا عمل شروع کر سکیں گے۔ ایک وقت میں صرف 20,000 روپے کا تبادلہ کرنے کی سہولت ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس مالیت کے نوٹ 23 مئی سے بینکوں میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے کہا کہ فی الحال چل رہے دو ہزار روپے کے نوٹ قانونی ٹینڈر رہیں گے۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر تک ان نوٹوں کو جمع کرنے اور تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ 23 مئی سے بینکوں میں 2000 روپے کے نوٹ بدلے جا سکیں گے۔

آر بی آئی نے دو ہزار روئے کے نوٹوں کو گردش سے نکالے کا فیصلہ کیا ہے ریزرو بینک آف انڈیا نے دو ہزار روپے مالیت کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا من بنالیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر 2023 تک انکو دیگر کرنسی میں بدل سکتے ہیں۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، مرکزی بینک نے کہا: “ریزرو بینک آف انڈیا کی “کلین نوٹ پالیسی” کے مطابق، ₹ 2000 مالیت کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ₹ 2000 مالیت کے نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہیں گے۔ اس مشق کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور عوام کے ارکان کو مناسب وقت فراہم کرنے کے لیے، تمام بینک 30 ستمبر 2023 تک ₹ 2000 کے نوٹوں کے لیے ڈپازٹ اور/یا تبادلہ کی سہولت فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں