امارات میں چار دن کام اور تین دن آرام کا ماڈل پیش

حیدرآباد (دکن فائلز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار کیا گیا ہے، جس میں 4 دن کام اور 3 دن آرام شامل ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کرلیں۔ سرکاری عملہ مقررہ ہفتہ وار اوقات چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔ روزانہ 10 گھنٹے کام کریں اور ہفتے میں 40 گھنٹے کا کام مکمل کرلیں۔ چار دن فرائض انجام دینے کیلئے ادارے کا اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔

ابو ظبی کی وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے چار دن کام اور تین دن آرام کا ماڈل پیش کر دیا۔ وفاقی اتھارٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ لوگ روزانہ 10 گھنٹے کام کریں اور چار دن میں 40 گھنٹے کا کام مکمل کرلیں۔

اتھارٹی نے عوام کو مزید سہولت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان 3 دن چھٹیوں میں چاہیں تو چھٹی کریں یا کوئی دوسری نوکری بھی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں