فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں ’تھریڈز‘ نامی سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے۔ جمعرات کو لانچ ہونے کے بعد سے ایک کروڑ سے زائد افراد اس نئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر اپنا اکاؤنٹ بنا چکے ہیں۔
تھریڈز کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹویٹر کی ٹکر پر اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی اور چند گھنٹوں میں ہی ایک کروڑ صارفین نے اپنے اکاؤنٹس بنا لیے۔
میٹا کمپنی نے ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی پالیسیوں سے نالاں صارفین کو متبادل ایپ فراہم کرنے کا فیصلہ کئی ماہ قبل ہی کرلیا تھا جسے آج لانچ کردیا گیا اور صرف پہلے 5 گھنٹوں میں 50 لاکھ صارفین نے اپنے اکاؤنٹ بھی بنالیے تھے اور اس کے مزید دو گھنٹے بعد تعداد ایک کروڑ کو عبور کر گئی تھی۔
اس کے بعض اسکرین شاٹ سے ظاہر ہے کہ ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹر سے مشابہہ ہے جو انسٹاگرام کے لنک کے ساتھ کام کرے گا۔ اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالا گیا ہے جو ایک طرح سے ٹویٹر کی متبادل ہی ہے۔ اس کی پشت پر دو اہم عوامل ہیں۔
Load/Hide Comments