شمالی ہندوستان میں بارش کا قہر جاری، 34 افراد ہلاک

شمالی ہندوستان میں شدید بارش ہورہی ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی، اتراکھنڈ، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر کے بشمول پورے شمالی ہندوستان میں موسلاد ھار بارش ہورہی ہے اور بعض مقامات پر بادل پھٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ سڑکیں بہہ گئیں۔ کئی مقامات پر پہاڑی دودے ٹوٹ کر گرے ہیں۔ دریائے یمنا کے بشمول تمام ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ملک بھر میں بارش کی وجہ 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

شدید بارش کی وجہ سے شمالی ہندوستان عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ گزشتہ دودنوں سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بعض علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بیاس ندی کے بشمول کئی ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے کئی دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور عام زندگی منجمد ہوگئی ہے۔ مشہورسیاحتی مقام منالی میں سیلاب نے زبردست تباہی پھیلائی ہے۔ سیلاب کی زد میں آکر کئی دکانیں اور کاریں بہہ گئی ہیں۔ بیاس ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے ایک اور سیاحتی مقام کولو کی حالت بھی انتہائی ابتر ہے۔ منڈی ضلع میں ایک پل بہہ گیا ہے۔

شدید بارش کے پیش نظر عہدیداروں نے مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ریاست میں 14 مقامات پر مٹی کے تودے گرگئے ہیں۔ 13 مقامات پر اچانک سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ریاست میں 700 سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف چندی گڑھ اور ہریانہ میں زبردست بارش ہورہی ہے۔ چندی گڑ ابھی تک 322 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش، ہریانہ میں 224 اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مغربی ہمالیائی علاقوں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، راجستھان، اترپردیش میں آنے والے دو دنوں میں شدید سے شدید تر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مغربی ہندوستان کے کونکن گوا ، مہاراشٹرا اور گجرات کے گھاٹ علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ تین دن کے بعد بارش میں کمی آئے گی۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی ریکارڈ بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت کی تمام سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ گزشتہ دودنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے دریائے جمنا میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے دہلی میں بھی سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک دن میں ہی 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 1982 کے بعد دہلی میں اتنی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دہلی میں آنے والے دنوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آج صبح دہلی کے پرانے ریلوے برج پر دریائے جمنا میں پانی کی سطح 203 میٹر درج کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں