سونیا گاندھی اسپتال میں داخل

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں پیر کی شام طبی نگرانی کے لیے اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور فوری طور پر کسی تشویش کی بات نہیں۔ انہیں ایک سینئر پلمونولوجسٹ (چیسٹ فزیشن) کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سونیا گاندھی کو پرانی کھانسی کی شکایت ہے اور دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث وہ باقاعدگی سے طبی معائنہ کرواتی رہتی ہیں۔ ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ یہ کوئی ہنگامی صورتحال نہیں بلکہ معمول کا معائنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں