مصنوعی ذہانت سے تیار نیوز اینکر لیزا نے اسکرین پر خبریں پیش کرکے ناظرین کو حیران کردیا (ویڈیو دیکھیں)

اڈیشہ کے ایک نیوز چینل نے مصنوعی ذہانت سے تیار نیوز اینکر کو متعارف کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ لوگوں نے جب اسکرین پر روایتی ہندوستانی ساڑھی پہنچے خاتون اینکرکو دیکھا تو حیران ہوگئے کیونکہ یہ سب گرافک کی مدد سے آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا۔ حقیقت میں یہ خاتون اینکر کوئی انسان نہیں ہے بلکہ اسے گرافک کے ذریعہ دکھایا گیا جو مصنوعی ذہانت کے تحت اسکرین پر بہترین انداز میں خبریں پڑھ رہی ہیں۔


اس مصنوعی ذہانت والی اینکر کو لیزا کا نام دیا گیا۔ جب اوڈیشہ کے نیوز چینل پر لیزا خبریں پڑھتے ہوئے لوگوں نے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ اڈیشہ کے مشہور نیوز چینل او ٹی وی نے گذشتہ روز اس نئے اینکر کو اپنے ناظرین سے متعارف کرایا۔ اوڈیشہ میں پہلی اے آئی اینکر ‘لیزا’ نے اسکرین پر خبریں پیش کیں۔

ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر جگی منگت پانڈا نے کہا کہ لیزا کو اوڈیا کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی خبریں پڑھنے کےلئے پروگرام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریاست میں پہلی اے آئی اینکر متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اگرچہ لیزا میں متعدد زبانیں بولنے کی صلاحیت ہے، لیکن اس وقت توجہ اڑیہ اور انگریزی خبروں پر مرکوز ہے۔ پانڈا نے کہا کہ ٹی وی نشریات کے شعبے میں AI کا استعمال ابھی شروع ہوا ہے اور مستقبل میں مزید سنگ میل تک پہنچ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں