برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد پر جا پہنچی ہے جو کہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی میں اضافہ توانائی بل بڑھنےکے باعث ہوا ہے،گزشتہ ماہ اوسط گھرانے کے بجلی،گیس کے بلوں میں سالانہ 700 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس، یوکرین جنگ کے سبب کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، کھانے پینےکے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مشینری کے اخراجات بھی بڑھے ہیں۔ قومی ادارہ شماریات برطانیہ کے مطابق اپریل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح واپس 20 فیصد پر آنے سے ریسٹورنٹس میں بھی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔