تلنگانہ اسمبلی کے مانسون اجلاس کا 3 اگست سے آغاز

تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 3 اگست سے ہوگا جبکہ اس سلسلہ میں منعقدہ بی اے سی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اسمبلی اجلاس کتنے دنوں کا ہوگا۔

ریاست میں موسلا دھار بارش میں حکومت کی کوتاہیوں کے علاوہ عوام کو درپیش متعدد مسائل پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو گھیرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ہے کہ حکومت کی جانب سے اس سیشن میں کوئی اہم بل نہیں لایا جائے گا۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں منعقد ہوں گے۔ وہیں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتیں اس اسمبلی اجلاس میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں